the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے شدت پسند تنظیم داعش سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ قاہرہ میں منعقدہ اجلاس کے بعد ایک اعلامیے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی توثیق کی گئی ہے۔ قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ عراق اور شام میں لڑنے والے انتہاپسندوں کی ہر قسم کی عسکری اور مالی امداد کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔



اپنے اختتامی بیان میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے داعش اور دوسرے جہادی گروپوں کے جنگجوئوں سے نمٹنے کے لیے جامع سیاسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد عرب ممالک داعش سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اُدھر عراق نے امریکی صدر براک اوباما کے داعش کے جنگجوؤں کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.